بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک کردیے

بیجاپور:بھارتی فورسز اہلکاروں نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایلیٹ یونٹ نے نکسل مخالف آپریشن کے دوران سینئر آدیواسی کارکن دلیپ ویدجا اور ایک خاتون سمیت چار افراد مار دیے۔ یا د ہے کہ نکسل بھارت سے علیحدگی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
سول سوسائٹی کے گروپوں نے ان ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز نے ریاست منی پور کے ضلع بشنو پور کے ننگتھوکھونگ کھا کھنو میں ا محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کے دو ارکان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button