پاکستان

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے تحت بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، فوجی طیاروں اور نجی جیٹس پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹم کے مطابق کسی بھی بھارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے یا اس سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدودکے استعمال پر پابندی 23فروری 2026تک جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بناکر بھارتی جارحیت کے بعد23اپریل کو بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔جس میں مرحلہ وار توسیع کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button