بھارت
دہلی کی عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جیل میں نظر بند بھارتی پارلیمنٹ کے کشمیری رکن انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جنہوں نے اپنے علیل والد کی عیادت کے لیے انسانی بنیادوں پرضمانت کی درخواست کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی جہاں انجینئر رشید نے کہا کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ سماعت کے دوران این آئی اے نے درخواست کی مخالفت کی۔دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے کہا کہ 24 اپریل کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ انجینئررشید اس وقت جیل میں نظربند ہیں اور انہوں نے اپنے علیل والد کی عیادت کے لئے عدالت سے عبوری ضمانت کی استدعا کی ہے۔








