مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:پولیس نے5نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر06 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج گاندر بل اور پلوامہ کے اضلاع سے 5کشمیر ی نوجوان گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے محمد الطاف وانی نامی نوجوان کو ضلع گاندر بل کے علاقے ناگ بل میں ایک ناکے پر گرفتار کیا ۔پولیس نے نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزا م عائد کیا ہے۔ گرفتار نوجوان ضلع شوپیاں کے علاقے کیگام کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے عمر فارو ق ڈار، منظور ملک ، ارشاد احمد لون اور افنان جاوید خان نامی نوجوانوں کو پلوامہ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button