بھارت : ہندو انتہا پسندوںنے”وندے ماترم“ کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم خاتون کو سخت ہراساں کیا

نئی دہلی:بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان خاتون کو ریل میں دوران سفر ”وندے ماترم“ کا نعرہ نہ لگانے پر سخت ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برقع پوش مسلم خاتون کو مسافروں کے ایک گروپ کی طرف سے بار بار ہراساں کیا جاتا ہے اور وندے ماترم کا نعرہ لگانے پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ۔جب خاتون نے انکار کیا تو غنڈوں کو خاتون سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ دے۔
اس ویڈیونے ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح کر دی ہے کہ 2014میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھو ں مسلمانوںکا جینا حرام ہو چکا ہے ۔ مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کو قتل کیے جانے کے واقعات روز کا معمول ہے ۔ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں کو اس تمام بہیمانہ عمل میں مودی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔







