مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ کردہ منوج سہنا کی سربراہی میں قائم انتظامیہ نے کشمیریوں کو انکی املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو شہریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے ” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی “ (ایس آئی اے ) نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر سرینگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں فیاض احمد بٹ کا تین منزلہ رہائشی مکان اور ایک کنال اراضی ضبط کر لی ہے ۔ جائیداد کی مالیت تقریبا ً 2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
انتظامیہ نے ضلع ڈوڈہ کے گاوں منگوٹا میں زاہد حسین نامی ایک اور کشمیری کی جائیداد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ،یو اے پی اے، کے تحت ضبط کر لی۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی اور مسماری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیگر علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔KMS-03/M






