مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن : لاپتہ کشمیری نوجوان کی لاش برآمد
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک لاپتہ نوجوان کی لاش جنگل کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے گول کے گائوں پرتھن ملہ کا رہائشی تنویر احمد نجار 22جون کو لاپتہ ہو گیاتھا، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی ۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گول تنگالی کے جنگل کے علاقے سے تنویر احمد نجار کی لاش برآمد کی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی شدیدلہر دوڑ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لاش کو قانونی کارروائی اور ضروری طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








