مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ میں جہاز نما غبارہ برآمدجس پر پی آئی اے لکھا تھا

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ سے ہوائی جہاز کی شکل سے مشابہ ایک غبارہ برآمد ہوا ہے جس پر”پی آئی اے“ لکھا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیلے اور سفید رنگ کے غبارے کو بسنتر ندی روڈ کے قریب چک دیالہ گاو¿ں میں دیکھا گیا۔بھارتی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لیا اورتحقیقات کے لئے غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ قابض حکام کا کہنا ہے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیںاور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button