مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن کی شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی بندش کی شدید مذمت

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شب برات کی عظیم اور مقدس رات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی تالہ بندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا حسن سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کہ یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے بلکہ ایک افسوسناک، غیر جمہوری اور ناقابل قبول قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس رات کے موقع پر عبادت گاہوں کو بند کرنا مذہبی آزادیوں پر حملہ اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button