بھارت

نئی دہلی میں نوعمر روہنگیا پناہ گزیں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

نئی دہلی:بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہاپسندوئوں نے ایک 14 سالہ روہنگیا پناہ گزین لڑکے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ایک رہائشی علاقے میں ہندو انتہاپسندوئوںکے ایک گروپ کے ساتھ لڑکے کی زبانی جھڑپ کے بعد پیش آیا جس نے جلدہی پرتشدد رخ اختیار کرلیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے متاثرہ نوجوان پر تیز دھاروالے آلے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک نمائندے حسین احمد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ لڑکانماز ادا کرنے جا رہاتھااورہندو انتہاپسندوں نے اسے روک لیا۔ہندو انتہاپسندوںنے متاثرہ لڑکے اور دو دیگر کمسن روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے توہین آمیز باتیں کیں۔ حملے کے بعد متاثرہ کو رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حسین احمد نے بتایا کہ خون کی منتقلی کے انتظامات میں تاخیر المناک موت کا باعث بنی۔ انہوں نے صدمے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بر وقت خون کا انتظام کیا جاتا تو لڑکے کو بچایا جا سکتا تھا۔ ماہرین نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت کے سنگین رحجان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر تبسم نے کہاکہ روہنگیا پناہ گزینوں سمیت اقلیتوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور تعصب ایک زہریلا ماحول پیدا کر رہا ہے جو پرتشدد واقعات کا باعث بنتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button