بھارت
منی پور: بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد فسادات میں پھر تیزی

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت کی تشکیل کے کچھ دنوں بعد ہی فسادات میںپھر تیزی آئی ہے ۔ مسلح افراد نے لیٹن ساریکھونگ گاﺅں میں کئی گھرنذر آتش کر دیے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹر نیٹ سروس پانچ روز کیلئے معطل کر دی ہے۔ مسلح افراد نے پہاڑی گاﺅں میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ ضروری سامان لیکر محفوظ علاقوں کی طرف بھاگ گئے ۔ آتشزدگی کے واقعات میں تیزی کے بعد ضلع اکھردل کے کچھ حصوں میں حفاظتی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں ۔







