ضلع بانڈی پورہ میں بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبے سنبل میں لوگوں نے بجلی کے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے علاقے میں پاور ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان کاکہناتھا کہ علاقے میں بیشتر لوگ یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور انہیں اپنی بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے کیلئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے ۔ مظاہرین نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے لوگ معاشی طور پرانتہائی پسماندہ ہیں اور انہوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو ناقابل قبول قرار دیا۔ان کا کہناتھا سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے ان کی مالی حالت مزید خراب ہو جائے گی اور انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔








