مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک میں پابندیوں ، جامع مسجد کی بند ش کا سلسلہ بند کرے، میر واعظ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے امید ظاہر کی ہے کہ حکام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ماہ مقدس کے دوران بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سیل کرنے کاسلسلہ جاری رکھا تو یہ کشمیری مسلمانوں کیلئے سخت ذہنی اذیت کا باعث ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور رمضان کا گہرا روحانی ہے۔ مسجد صدیوں سے مبارک مہینے کے دوران اجتماعی عبادت،توبہ و استغفار کا مرکزی مقام رہا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ برسوں میں شب قدر، جمعہ الوداع اور عیدالفطر جیسے اہم مواقع پر پابندیاں عائد کی جاتی رہیں۔ میر واعظ نے امید ظاہر کی کہ بھارتی انتظامیہ اس مرتبہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پابندیوں اور قدغنوں کا سلسلہ ترک کر کے کشمیری مسلمانوں کو عبادات کا بھر پور موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر کیساتھ یہاں کے مسلمانوں کا ایک گہرا روحانی اور تاریخی رشتہ ہے لہذا اس کی بار بار بندش سے لوگوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button