بھارت

بھارت :مغربی بنگال میں ایک اور مسلمان کا بہیمانہ قتل، لاش کے ٹکڑے ندی سے برآمد

کولکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک لرزہ خیز واقعے میں ایک مسلمان شخص کو انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (SIR) سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کے لیے بلا کرقتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے ندی میں پھینک دیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت 36سالہ ناصر علی کے نام سے ہوئی ہے جو بدوریا کے علاقے پاپیلا کا رہائشی تھا۔پولیس نے بتایا کہ بدوریا میں ہونے والے جرم کے سلسلے میں ایک بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) اور ایک اور فرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار بی ایل او کی شناخت رضوان حسن منڈل عرف مونٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ بدوریا علاقے کے پاپیلا میں بوتھ نمبر 22 کا بی ایل او ہے۔ ایک اور مجرم ساگر گین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ناصر 9 فروری کی شام سے لاپتہ تھا۔ اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے اسی شام ایک شخص کا فون آیا جس نے اپنا تعارف ایک اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) کے طور پر کرایااور کہا کہ وہ اپنے آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ فوری طور پر بی ایل او سے ملاقات کرے۔کال موصول ہونے کے بعد ناصر گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بندتھا۔ اس کے بعد بدوریا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی۔اگلے روز ناصر کی موٹرسائیکل اور جوتے چھتر کے علاقے میں ایک نہر سے برآمد ہوئے تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس نے رضوان اور ساگر گین کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کو بشیرہاٹ سب ڈیویڑنل عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔تفتیش کے دوران پولیس نے بدوریا کے علاقے میں مختلف پلوں کے نیچے اور نہروں کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں ایک نہر سے تین الگ الگ تھیلوں میں بھرے ناصر کے جسم کے اعضاءبرآمد ہوئے۔ وحشیانہ قتل کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ناصر کی اہلیہ بیوٹی خاتون بی بی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ان کے شوہر کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ رضوان میرے شوہر کا دوست تھا۔ میں اسے اپنے شوہر کے دوست کے طور پر جانتی تھی۔ میں ان لوگوں کے لیے سخت سزا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے شوہر کو اس طرح وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایاکہ قتل کی وجہ معلوم کرنے اور جسم کے باقی اعضا کو برآمد کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button