بھارت

بھارت :بی جے پی حکومت نے مہاراشٹر میں ملازمتوں اور تعلیم میں مسلمانوں کا 5فیصد کوٹہ ختم کردیا

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹرامیںبی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لیے مختص 5 فیصد کوٹہ ختم کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس-این سی پی حکومت نے ابتدائی طور پر 2014 میں مسلمانوں کے لیے 5% اور مراٹھوں کے لیے 16% کوٹہ متعارف کرایا تھا۔ تاہم آرڈیننس کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اور نومبر 2014 میں بمبئی ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کردیا۔ آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر اب حکومت نے باقاعدہ طورپر اس سے متعلق تمام فیصلوں اورسرکولرز کو واپس لے لیا۔حزب اختلاف نے حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امتیازی اور مسلم کمیونٹی کے حقوق پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڈ نے کہاکہ مثبت قدم اٹھانے کے بجائے حکومت نے پرانے عمل کوہی ختم کر دیا ہے۔آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین کے رہنما امتیاز جلیل نے اس اقدام کو مسلمانوں کے لیے رمضان کا تحفہ قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button