بھارتپاکستان

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارتی ملٹری اور سول رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں دونوں پر لاگو ہوگی۔قبل ازیں یہ پابندی 18 فروری تک نافذ العمل تھی، تاہم تازہ حکومتی ہدایات کے بعد اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ملکی سلامتی اور علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلا ف بلا اشتعال جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد سے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23اپریل 2025 سے بند ہیں۔پابندی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اپنے بین الاقوامی روٹس کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button