بھارت
راہول گاندھی کا بھارتی شہروں میں کشمیریوں پر حملوں کی تازہ لہر پر اظہار تشویش

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما اوربھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارت بھر میں کشمیری طلباءاور تاجروں پر حملوں کی حالیہ لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے مقبوضہ جموںوکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی کو لکھے گئے ایک خط میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے اپنے خط میں نفرت کی بڑھتی ہوئی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف بھارتی اداروں کو کمزور کیا ہے بلکہ ملک کے سماجی تانے بانے کو بھی توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری عناصر نے حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے حوصلہ افزائی کے باعث اقلیتوں اور پسماندہ گروہوں میں خوف ودہشت کی فضا کو جنم دیا ہے۔





