مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی :بھارتی پولیس نے جھوٹے مقدمے میں کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا

سرینگر: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک کشمیری تاجر کوجھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کی ایجنسی، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سی آئی ڈی اور دلی پولیس کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ کے ایک معروف کشمیری تاجر پرویز احمد خان کو دلی کے ایک ہوٹل میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔کشمیری تاجر پر جموں وکشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیاگیا ہے۔کشمیری تاجر دستکاریوں کی تجارت کرتا ہے اور اسی سلسلے میں نئی دلی میں موجود تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔
بھارتی پولیس حکام کے مطابق گرفتار پرویز احمد خان کو نئی دلی سے سرینگر منتقل کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button