مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنمائوں، کارکنوں کے گھروں پر ایس آئی اے اوربھارتی فورسز کے چھاپے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بھارتی پیراملٹری فورسزاور پولیس کے ساتھ ملکرمختلف علاقوں میں حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالومیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما مشتاق الاسلام کے گھر پر چھاپہ مارا ۔چھاپے کے دوران ایس آئی اے کے اہلکاروں نے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور پارٹی دفتر کے سائن بورڈ کو ہٹانے کی کوشش کی۔ تاہم اہلخانہ نے اس کی مزاحمت کرتے ہوئے بورڈ اتارنے سے انکارکیا۔تحقیقاتی یجنسی کے اہلکاروں نے ہندواڑہ، سوپور، رفیع آباد، سوئی بگ، چاڈورہ اوردیگر علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اورتلاشی لی ۔ ان میں غلام حسن خان اور عبدالاحد لون کے گھر بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں بھی اسی طرح کے چھاپے مارے گئے جہاں بھارتی پولیس اور ایس آئی اے کی ٹیموں نے حریت تنظیموں سے منسلک افراد کو نشانہ بنایا اور مقامی سم کارڈ فروشوں کو ہراساں کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں چھاپہ مارکارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کی پرامن جدوجہد آزادی کو دبانے اور کشمیری سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے بھارت کی جابرانہ مہم کا تسلسل قرار دیا۔حریت کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتے جو طاقت کے وحشیانہ استعمال، بلاجواز گرفتاریوں اور منظم ایذا رسانی کے باوجود بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button