بھارت

مہاراشٹر : پولیس نے محکمہ بجلی کے دفتر میں نماز کی اداکرنے پر 7مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے قصبے مالیگاﺅں میں پولیس نے محکمہ بجلی کے دفتر میں نماز ادا کرنے پر سات مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفتر میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہندو تو ا تنظیمیں آگ بگولہ ہو گئیں ۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماﺅں نے نماز پڑھنے والے مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی کے رہنما کرت سومیا نے اس معاملے کو وزیر اعلیٰ کے سامنے بھی اٹھایا ۔ پولیس نے کہنا ہے کہ اس نے ہندو توا تنظیموں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔
نماز ادا کرنے والے مسلمانوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوںنے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا سرکاری کام میں خلل ڈالنے کے ارادے سے دفتر میں نما ز ادا نہیں کی ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں بجلی موجود نہیں تھی اور ہم شکایت درج کرانے کیلئے محکمہ بجلی کے دفتر گئے ۔ انہوںنے کہا کہ جب ہم دفتر پہنچے تو وہاں کا افسر اپنے کمرے میں موجود نہیں تھا ، انتظار کے دوران عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ، دفتر کے اندر ایک خالی جگہ دیکھ کر ہم نے وہیں نماز ادا کی ، ہماری یہ نماز انتہائی مختصر دورانیے کی تھی اور اس دوران کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہیں کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم دفتر سے باہر کسی جگہ نماز پڑھنے جاتے تو ممکن تھا کہ افسر سے ملاقات نہ ہوپاتی اوربجلی نہ ہونے کی شکایت التوا میں رہ جاتی۔ لہذا وہاں نماز پڑھنے میں ہماری کئی بری نیت نہیں تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button