طالبان حکومت اور بھارت دہشتگرد عناصرکی حمایت کر رہے ہیں، پاکستان

اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملوں کے جواب میں پاکستان نے موثر اور ہدفی کارروائی کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستانی افواج کی درست کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اوران کے لاجسٹک مراکزتبا ہ ہوئے۔انہوںنے کہا کہ یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام جاری رکھے گا اورمزید کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب فیصلہ کن اورمو¿ثراندازمیں دیا جائیگا، افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں میں اضافہ نہایت افسوسناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت اوربھارت دہشتگرد عناصرکی حمایت کررہے ہیں، انہوں نے افغان حکومت سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مو¿ثرکارروائی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ افغان حکام کو واضح پیغام دے کہ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اورقابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم اپنی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔






