مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق گھرمیں نظر بند، دستگیر صاحب میں خطبہ دینے سے روک دیا گیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا اورانہیں ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی برسی کے موقع پر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب میں خطبہ دینے سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے ایران پر حملے کے بعد کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں اس فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے اہم موقع پر خالصتاً مذہبی خطبہ کو روکنا بلاجواز اور مایوس کن ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ اجتماع روحانی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد اسلام کی ایک قابل احترام شخصیت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی زندگی اور میراث پر روشنی ڈالنا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button