APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں دعائیہ مجلس کا انعقاد

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں معروف آزادی پسند کشمیری رہنماءمسعود سرفراز کے والد اور حریت پسندعامر نذیر کے والد کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت دعائیہ مجلس کے شرکاءنے مرحومین کی خدمات، ان کی بردباری، استقامت اور خاندانی روایات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ باوقار، دیندار اور بااصول شخصیات تھے، جو صبر، ثابت قدمی اور حق گوئی کی روشن مثال تھے۔محمد فاروق رحمانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بزرگ کا سایہ سر سے اٹھ جانا صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں بلکہ ایک اجتماعی خلا ہوتا ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس غم کی اس گھڑی میں مسعود سرفراز، عامر نذیر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔اجلاس میں مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔شرکا نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مشکل اور آزمائش کے لمحات میں باہمی ہمدردی، اخوت اور یکجہتی ہی معاشرتی استحکام کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں انسانیت، صبر اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button