مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ایرا ن پر امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے پابندیاں بدستور نافذ

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کی طرف سے نافذ کرفیو جیسی پابندیاں کا سلسلہ آج مسلسل تیسرے دن بھی جاری ہے۔پابندیوں کا مقصد ایران میں امریکی ، اسرائیل جارحیت اور ملک کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کو روکنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاوہ دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
انتظامہ نے وادی کشمیر بھر میں تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
رواں ماہ ہونے والے امتحانات بھی فی الوقت ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ لوگوں کو امریکی ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے سے روکنے کیلئے کئی علاقوں میں ا انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل معطل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button