مقبوضہ جموں و کشمیر

جنیوا: کشمیری وفد کی مختلف عہدیداروںسے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

جنیوا : کشمیری وفد نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے حکام، خصوصی نمائندوں اور سفارتی برادری کے ارکان کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں اور انہیںبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد نے انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے، ماورائے عدالت، سمری یا صوابدیدی پھانسیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے، مذہب یا عقیدے کی آزادی کے خصوصی نمائندے، ثقافتی حقوق کے شعبے میں خصوصی نمائندے اور خصوصی نمائندے سے ملاقاتیں کیں۔
وفد نے ہر عہدیدار کو اپنے متعلقہ مینڈیٹ کے حوالے سے انفرادی طور پر بریف کیا، بھارتی حکومت کو بھیجے گئے مواصلات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین اور انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔وفد نے ان پر یہ زور بھی دیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وفد میں حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، الطاف حسین وانی، شمیم شال، اور سردار امجد یوسف خان شامل تھے۔KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button