مقبوضہ جموں و کشمیر

ایران میں پھنسے کشمیری طلباءکے اہل خانہ پریشانی میں مبتلا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 596 کشمیری میڈیکل طلباءامریکہ اسرائیل حملے کے 10 دن بعد بھی ایران میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طلبا ءکو قم جیسے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کے اہل خانہ فوری انخلاءکا مطالبہ کررہے ہیں اوروہ رابطے میں رکاوٹوں کے باعث سخت پریشان ہیں۔والدین میں بے یقینی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ طالب علم کے والد نے بتایاکہ ابتدائی طور پر، انہیں دہلی جانے والی پرواز کے لیے آرمینیا کی سرحد کی طرف جانے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن اب وہ بھی یقینی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ رابطے کے فقدان اور مالی مشکلات کی وجہ سے ان کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button