بھارت

امریکہ میں ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے اثرات،ایران کے خلاف حملے پربھارتیوں کا جشن

 

واشنگٹن : امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے 28 فروری 2026 کو ایران پر امریکہ اوراسرائیل کے حملے پر جشن منایاجس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایکس اور انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اورپوسٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان واشنگٹن ڈی سی میں دوسری جنگ عظیم کی یادگار کے قریب خوشی سے رقص کر رہے ہیں۔ ان ویڈیوز اورپوسٹس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جارہی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے بھارتی تارکین وطن کی اکثریت کی طرف سے سخت گیر ہندوتوا ایجنڈے کی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے جس سے علاقائی تنازعے کو ہوا ملتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اس طرح کی تقریبات سے ہٹ دھرمی پر مبنی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے تارکین وطن پر پڑنے والے اثرات ظاہرہوتے ہیں۔ ایکس اورانسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے پیچھے سیاسی عناصر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سے ظاہرہوتاہے کہ بی جے پی سے منسلک کچھ نیٹ ورکس نے بھارت کے جغرافیائی و سیاسی اتحاد کو دنیا میں عوامی تقریبات کے ذریعے پیش کرنا شروع کر دیا ہے جو اکثر علاقائی استحکام اور بین الاقوامی اصولوں کو پس پشت ڈال کرکیاجاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button