بھارت

بحرین :موساد کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

بحرین:بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتاربھارتی شہری کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں جن میں بعض اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس کے لیے اہداف کے تعین اور تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم تفتیش اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کے بعد تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button