مدھیہ پریش: نیٹ پرچہ لیک: طالبہ نے خود کشی کر لی

اندور: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مائو گنج کی ایک نیٹ طالبہ آکنکشا چتر ویدی نے انٹرنس امتحان کے پرچے میں بے قاعدگیوں سے مایوس ہو کر خود کشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 18سالہ طالبہ نے ناگپور کے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے نیٹ کی تیاری کی تھی وہ 20مئی کو اپنے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گی ۔ اس کے خاندان کے ارکان کو باتھ روم سے اسکا لکھا ہوا ایک نوٹ ملا۔ نوٹ میںلکھا تھا ” ماں اور بابا ، آپ کو اپنی بیٹی پر بھروسہ تھا کہ وہ سخت محنت کے ساتھ پڑھے گی اور ڈاکٹر بنے گی لیکن اب مجھ میں دوبارہ نیٹ امتحان میں بیٹھنے کی ہمت نہیں ہے ۔ پہلی کوشش میں میں نے اچھے نمبر حاصل کیے تھے لیکن اب میں نہیں کر پائوں گی ۔ مجھے افسوس ہے میں سب کچھ تباہ کرنے جا رہی ہوں ۔ خود کشی کرنے والی لڑکی کا والد کسان ہے جس نے اپنی بیٹی کی تعلیم کیلئے قرض لیا تھا ۔پرچہ لیگ ہونے کے بعد آکنکشا گہرے صدمے کا شکار تھی ، اس نے کھانا پینا اور بولنا چھوڑ دیا تھا۔ لڑکی کے گھر والوںکا کہنا ہے کہ انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم اٹھائے گی۔







