بھارت کا ایران کو دھمکی آمیز پیغام، آبنائے ہرمز میں تھائی جہاز پر حملے کی مذمت
نئی دلی:
بھارت نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے گجرات جانے والے تھائی بحری جہاز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری بیان میں تصدیق ہے کی کہ تھائی پرچم والا یہ جہاز موری ناری گجرات کے کنڈلہ بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا جب اسے آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ بھارت سب سے پہلے تصدیق کرے گا کہ آیا ایران ایسے حملوں میں ملوث ہے یا نہیں اور اگر اس کی تصدیق ہو گئی تو ایران کو پاکستان سے بھی سخت جواب ملے گا۔ تاہم واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے اس کے 6طیارے مار گرائے تھے اور اس صورتحال کے بعد امریکا کو جنگ بندی کے لیے میدان میں آنا پڑا۔ تب سے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس جنگ میں بھارت کوبھاری ہونے والے نقصان کا ذکر اپنی تقاریر میں کرتے رہے ہیں۔رندھیر جیسوال کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کے لیے ایران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع میں تجارتی بحری جہازوں کو فوجی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ادھرایران کے پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ موری ناری اور اسرائیلی ملکیت والے جہاز ایکسپریس روم پر حملہ اس وقت ہوا جب دونوں جہازوں نے وارننگز کو نظر انداز کیا۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے امریکا، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک ایک قطرہ تیل بھی نہیں جانے دے گا۔






