مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس کا نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں فوری طورپر رہا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے بعد اب رہا کر دیاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی نظر بندی کا سامنا ہے۔ ترجمان نے حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں، کارکنوں، عام کشمیری نوجوانوں، انسانی حقوق کے محافظوں ، علماء، وکلا ، طلباء، سول سوسائٹی کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریو ں کی مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں مسلسل نظر بندی پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقا م کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر جابرانہ اقدامات سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے ہرگز روک نہیں سکتا۔انہوں نے حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام ، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، نور محمد فیاض، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، فیاض حسین جعفری، ظہور احمد بٹ، محمد سلیم بٹ، عمر عادل ڈار سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ،،انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز اور صحافی عرفان مجیدسمیت غیر قانونی طو رپر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ بی جے پی کی بھارتی حکومت کے سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کو برسہابرس سے جھوٹے مقدمات میں نظر بند اپنے ان لوگوں پر فخر ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت ان لوگوں کو تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کی بات پر بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے ،تاہم طویل نظر بندی ان لوگوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے اور وہ حق پر مبنی اپنے موقف پرمضبوطی سے قائم ہیں۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایشیا واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروںسے اپیل کی کہ وہ بھارت پر تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے لیے دباو¿ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button