مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شراب پر پابندی کا مطالبہ

 

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں”مشن سٹیٹ ہڈ جموں و کشمیر“ نے اپنے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں جموں میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں علاقے میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے اسمبلی کے جاری اجلاس میں ایک بل منظور کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنیل ڈمپل نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں شہر کے ساتھ ساتھ کٹرہ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی حکومت نے شراب پالیسی بنائی اور جموں کے غریب عوام کو لوٹنے کے لئے 300 سے زائد شراب کی دکانیں کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدنی بڑھانے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو شراب کا عادی نہ بنایا جائے۔مشن سٹیٹ ہڈ کے رہنما نے خطے کے تمام ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ریاستوں گجرات، بہار اور مدھیہ پردیش کی طرح جموں و کشمیر میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے اسمبلی میں ایک بل پاس کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button