مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ”این سی” ارکان اسمبلی کا ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے ایران پر اسرائیلی ، امریکی جارحیت کے خلاف مظاہروں کی پاداش میں گرفتار تمام کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مظاہروں کی پاداش میں بڑی تعداد میں نوجوان گرفتار کیے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی تنویر صادق، شمیمہ فردوس، ریاض بیدار، ہلال اکبر لون علی محمد ڈار نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران پر جارحیت اور ملک کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے خلاف بھارتی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے لیکن کہیں پر بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاتاہم مقبوضہ جموں وکشمیرمیں رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرنے پر لوگوںکو گرفتار کیا گیا جو غیرمنصفانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو انتہائی کم عمر ہیں۔
اراکین اسمبلی نے گرفتار نوجوانوں کی رہائی کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام نوجوانوں کی فوری رہائی، ایف آئی آرز کو واپس لینے اور مزید تعزیری کارروائی کو روکنے کی ہدایت کریں ۔ نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ گرفتار نوجوانوں کو عید الفطر سے پہلے پہلے رہا کیا جانا چاہیے کہ وہ یہ خوشی بھرا دن اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ گزار سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button