جموں

مقبوضہ کشمیر:پیر پنجال میں شدید بارش اور برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر پنجال خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں شدید بارش اور برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ بالائی علاقوں میںبرفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے پورے خطے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادھر مغل روڈ، جو دونوں اضلاع کو وادی کشمیر سے ملانے والا ایک اہم راستہ ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہے ۔قابض حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے شدید برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھنسی ہوئی بعض گاڑیوں کو بھی نکالا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button