پاکستان
یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری
"میری مٹی میری جان" ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے

اسلام آباد:یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کردیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم پاکستان کی مناسب سے بنائے گئے خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیاہے۔ خصوصی نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جب کہ نغمہ”میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کوصرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔ یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ علاوہ ازیں، "میری مٹی میری جان” ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔ حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد” جلد ریلیز ہوگا۔





