مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی قبضے کا شکار کشمیری عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم

مودی حکومت نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے، ''کے ایم ایس ''رپورٹ

اسلام آباد:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لوگ قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کی سنگینوں کے سائے تلے ایک اور عید منا رہے ہیں۔ بھارتی قبضے میں کشمیری عید کی خوشیوں سے محروم ہیں کیونکہ انہیں قابض فورسز کے ظلم وستم کا مسلسل سامنا ہے۔ آج عید الفطر کے موقع پر کشمیر میڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں نے کشمیری مسلمانوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے ، وہ گزشتہ 78برس سے عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم ہیں ۔بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت سلب کی تو کشمیریوں کے دیگر بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ انکے مذہبی حقوق بھی سلب کر لیے ۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل کر کے یہاں کشمیریوں کو نماز جمعہ اداکرنے سے روکنا اپنا معمول بنا رکھا ہے جبکہ آج اس نے مسلسل آٹھویں برس مسجد قفل کر کے مسلمانوں کو اس میں عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دینا کا نام نہاد جمہوری ملک بھارت کشمیریوں کی مذہبی آزادیاں سلب کر کے جمہوری اصولوں اور اقدار کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔مودی حکومت کو جموں وکشمیر کی مسلم شناخت ایک آنکھ نہیں بانتی اور و ہ اسے مٹانے کے در پے ہے۔ فرقہ پرست بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کو بے اختیار کرنے، ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے اور مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کے لیے انتہائی منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت ثقافتی ،تفریحی پروگراموں کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوانہ طور طریقوں اور رسومات کو فروغ دے رہی ہے، وہ علاقے میں عیدگاہوں، مساجد اور دیگر دینی مقاما ت کو مکمل طورپر اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتی ہے جو خطے کی مسلم شناخت کو مجروح کرنے کی اسکی منصوبہ بند سازش کاحصہ ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا بی جے پی حکومت کشمیری مسلمان طلباکو ہندو بھجن گانے اور ہندو روایات کو فروغ دینے پر مجبور کر رہی ہے، یہ سب علاقے کی آبادی اور ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کی ان تمام ریشہ دوانیوں اور سازشوں کے باوجود کشمیری اپنی شناخت ، تہذیب و تمدن اور ثقافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں ۔ گو کہ بھارتی قبضے میں انکی عید کی خوشیاں ماند ہیں لیکن اس قبضے سے آزادی اور حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں پانے کاان کا عزم مضبوط و توانا ہے ۔ وہ مشکلات و مصائب کے باوجود اپنی تحریک آزادی کو عزم وہمت کیساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اور کامیابی و کامرانی ایک دن یقینا ان کا مقدربنے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button