جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر : کالے قانون کے تحت ایک اور کشمیری شہری کی جائیداد ضبط

 

سرینگر:بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کی قابض انتظامیہ کے حکم پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضلع کے علاقے رفیع آباد میں خورشید احمد کی 1کنال اور 12 مرلہ سے زائد اراضی ضبط کی ہے ۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خورشید احمد آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔قابض انتظامیہ کی طرف سے عام کشمیریوں کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کیلئے اس الزام کا اکثر استعمال کیاجاتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button