بھارت
منی پور: ضلع اکھروں کے گائوں پر دوسرے روز بھی عسکریت پسندوںکا حملہ

گوہاٹی:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں مسلح افراد نے ضلع اکھرول کے ایک گائوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے طلبا کے ایک گروپ پر بھی فائرنگ کی جو ملحقہ ضلع کانگ پوکپی سے 10ویں جماعت کے امتحانات دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ مونگ کوٹ چیپو ویلج اتھارٹی نے ایک بیان میں کہاہے کہ منگ کوٹ چیپو گائوں کو ایک بار پھر تنگخول عسکریت پسندوں کی طرف سے مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیاہے ۔ عسکریت پسندوں نے حملے کے دوران دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ویلج اتھارٹی نے حکومت سے گائوں میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں او ربنکروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔







