مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی:متحدہ مجلس علما ءکےو فد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، رہبر اعلیٰ خامنہ ای اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت

MMU Delegation Meets Iranian Ambassador, Conveys Condolences and Solidarity with People of Iran New Delhi, March 27 2026: A delegation of Mutahida Majlis-e-Ulema (MMU), led by its patron Mirwaiz-e-Kashmir Dr. Moulvi Muhammad

نئی دلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں مختلف دینی جماعتو ں کے اتحادمتحدہ مجلس علماءکے ایک وفد نے آج نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد کی قیادت متحدہ مجلس علماءکے سرپرست میرواعظ عمر فاروق کر رہے تھے اوراس میں مقبوضہ علاقے کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام، آغا سید حسن الموسوی، آغا سید ہادی الموسوی اور آغا سید مجتبیٰ شامل تھے۔وفد نے اس موقع پر امریکی ، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ان کے اہلِ خانہ اور دیگر شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی، اور امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں بار آور ہوں گی اور اس جارحیت کا خاتمہ ہو کر امن اور استحکام بحال ہوگا۔وفد نے کشمیر اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی روابط کو بھی اجاگر کیا، اور کہا کہ کشمیر کو طویل عرصے سے ”ایرانِ صغیر“ کہا جاتا ہے، جو دونوں اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔متحدہ مجلس علمانے اس بات کو دہرایا کہ موجودہ حالات میں امت کے لیے اتحاد، ثابت قدمی اور قیام امن کے لیے اجتماعی دعائیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں تاکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button