مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں خاموش احتجاج ، اقوام متحدہ سے آسیہ اندرابی اور دیگر کی رہائی کے لیے مداخلت کا مطالبہ

Image

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے نظر بند کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے سخت نگرانی اور پابندیوں کے باوجودسرینگر میں احتجاجی دھرنا دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سخت نگرانی، نقل و حرکت پر پابندی اور بھارتی فورسز کی مسلسل موجودگی کے باوجودمظاہرین گزشتہ رات خاموشی سے جمع ہوئے اور سیاسی جبر کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوطپیغام دیا۔ مظاہریننے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے اور بھارتی جیلوں میں نظر بند آسیہ اندرابی اور دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی تھی۔مظاہرین نے دھرنے کے دوران مکمل خاموشی اختیار کی اور کالے قوانین کے تحت کشمیری رہنماو¿ں کی مسلسل نظربندی کے خلاف احتجاج کیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج سیاسی قیدیوں کی حالت زار اور علاقے میں بنیادی حقوق سے محرومی پر عوام کی بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جبری نظربندیاں اور شہری آزادیوں پر پابندیوں کا سلسلہ مقامی آبادی کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کر اتا ہے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ خواتین رہنماو¿ں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے جنہیں برسوں سے منصفانہ ٹرائل کے بغیر نظربند رکھا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button