مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 38 بٹالین سے وابستہ اہلکار ضلع سانبہ کے علاقے چک دیالہ کا رہائشی تھا اور پونچھ میں ایک کیمپ کے اندر مبینہ طورپرحادثاتی فائرنگ کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی فارئنگ کے باعث پیش آیا، تاہم فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکار وں کی خودکشی یااپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جنہیں حادثاتی فائرنگ کا نام دیا جاتا ہے۔
دریں اثناءجنوبی کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے ہر پورہ میں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے فاروق احمد شیخ نامی ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button