مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:4نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

 

سری نگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ھارتی پولیس نےچار کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔
یہ چارج شیٹ راجوری ضلع کے تھانہ کندی میں جگلانو پل کے قریب 19 اپریل 2022 کو ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں دائر کی گئی، جس میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے تھے۔
ایک بھارتی پولیس اہلکار کے مطابق، چارج شیٹ تین گرفتار افراد طالب حسین شاہ، محمد صادق اور محمد شبیر، جو دراج، راجوری کے رہائشی ہیں کے ساتھ ساتھ ایک فراری ملزم محمد قاسم کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
تینوں گرفتار افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون(یو اے پی اے)، تعزیرات ہنداور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست نوجوان بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انہوں نے جگلانو پل کے نیچے آئی ای ڈی دھماکے کو انجام دینے کی سازش کی تھی، جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے۔
بھارتی افواج اور ایجنسیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے خلاف اس طرح کے مقدمات من گھڑت ہوتے ہیں جن کا مقصد ان کی غیر قانونی حراست کو جائز قرار دینا اور مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند جذبات کو دبانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button