مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اتوار کو ضلع سانبہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے جس سے علاقے میں فوجیوں کی مسلسل موجودگی پر تشویش پائی جاتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ کارروائی دروئی کے علاقے بیڈھ کھڈ میں مبینہ طورپر تین مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد شروع کی گئی ۔ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔حکام نے بتایاکہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے اور فوج اور پولیس کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے۔ مبصرین کاکہنا ہے کہ اس سے قبل 31 مارچ 2026 کو بھارتی فورسز نے ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتارکرکے قتل کیا تھا اور اس پر عسکریت پسندہونے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز مشکوک نقل و حرکت کی آڑ میں اکثر اس طرح کی کارروائیاں کرتی ہیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی عکاسی ہوتی ہے جہاں عام شہری مسلسل بھارتی فوجیوںکی نگرانی میں رہتے ہیں جو انہیں حفاظت کے نام پر مسلسل ہراساں کررہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button