مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی کے بحران نے سنگین رخ اختیارکرلیا

cut

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بجلی کی مسلسل بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو روز مرہ کے کاموں، کاروبار اور ضروری سروسز میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سویہ بگ ، واڈون،بمنہ، فتح کدل اور بیروہ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے طے شدہ شیڈول کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی اورکاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔ لوگوں کو کئی کئی گھنٹے بجلی کے بغیر گزارنے پڑتے ہیں جبکہ کئی علاقوں کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگ معمولات زندگی، کاروباری سرگرمیوں اور ضروری سروسز پر پڑنے والے اثرات سے پریشان ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button