مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں، آسیہ اندرابی ، انکی ساتھوں کو خراج تحسین
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے معروف آزادی پسند رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھوں کو عزم وہمت کا بے مثال مظاہر ہ کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں ، ستونوں پر چسپان پوسٹر وں میں لکھا ہے” آسیہ اندرابی اور انکی ساتھوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ کو ایک جھوٹے مقدمے میں لمبی سزا انصاف کے قتل کے سواکچھ نہیں، بھارت پھانسیوں اور عمر قید کے سزاﺅں سے کشمیری حریت قائدین کو ہرگز مرعوب نہیں کر سکتا ۔ بھارت نے جھوٹے مقدمے میں خواتین رہنماﺅں کو سزائیں دے کر جبر کا ایک اور باب رقم کیا ہے ، یہ قانون کی آڑ میں دہشت گردی کی ایک سفاکانہ کارروائی ہے۔ تاہم اس طرح کے ہتھکنڈو ں سے آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کے عزم وہمت کو ہرگز توڑا نہیں جاسکتا۔“یادر ہے کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے حال ہی میں آسیہ اندرانی کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید اور انکی ساتھوں کو 30، 30برس قید کی سزاسنائی ہے۔








