مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ :بھارتی انتظامیہ نے”وی پی این“ پر پابندی لگا دی

اقدام کا مقصد بھارتی فورسز کے مظالم چھپانا ہے

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل سنسر شپ کی ایک اور مثال میں بھارتی انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں ورچول پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ ہے اور اس کا اطلاق ضلع کے اندر کام کرنے والے تمام افراد، اداروں، سائبر کیفے، کاروباری اداروں اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں پر ہوتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں اس طرح کی پابندی عائد کی ہے ۔ قبل ازیں دیگر دیگر کئی اضلاع میں بھی وی پی این پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اس پابندی کا واحد مقصد کشمیریوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے بارے میں خبریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے روکنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button