مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ بس سٹینڈ آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے کے سبب 7بسیں خاکستر

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شمالی قصبے کپواڑہ کا مرکزی بس اسٹینڈ آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے کے باعث کم از کم سات بسیں خاکستر ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا اور فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔





