مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ :بھارتی پولیس نے شہری کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک شہری کو کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“(پی ایس اے) تحت گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے رومیلو سنگھ Romelu Singh نامی شہری کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل میں بند کر دیا۔ پولیس نے شہری کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔





