مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں ایک رہائشی عمارت اور دو مرلہ اراضی ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیا سرو س کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ کے حکم پراسلام آبا د قصبے کے قاضی محلہ میں فردین خان نامی کشمیری کا دو منزلہ گھر اور دو مرلہ اراضی ضبط کی۔ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت دو کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
انتظامیہ نے جائیدار کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کے لیے فردین خان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کی مذموم بھارتی کارروائی کا مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا، اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button