APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا رام بن واقعے میں ملوث تمام افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع رام بن میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھو ں ایک مسلم نوجوان 25 سالہ تنویر احمد چوپان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ اس اس دلخراش واقعہ کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی، شیو سینا اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کا ہاتھ ہے جبکہ قابض بھارتی انتظامیہ نے واقعہ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو نشانہ بنایا ایک سنگین جرم ہے، جو نہ صرف انسانی اقدار بلکہ بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ،ایسے واقعات خوف و ہراس کو جنم دیتے ہیں۔حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اس بہیمانہ واقعے میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button